1952-10-11
4998 Views
استاد جھنڈے خان
برصغیر کے نامور موسیقار استاد جھنڈے خان 11 اکتوبر1952ء کو گوجرانوالہ میں وفات پا گئے۔
استاد جھنڈے خان کا اصل نام میاں غلام مصطفی تھا اور وہ 1866ء میں جموں کے ایک گائوں کوٹلی اوکھلاں میں پیدا ہوئے تھے۔ علم موسیقی کے حصول کے لیے انہوں نے ہندوستان کے طول و عرض میں...
1957-11-01
4411 Views
نور اسلام
٭یکم نومبر 1957ء کو فلم ساز جے سی آنند اورہدایت کار نذیر کی فلم نور اسلام ریلیز ہوئی۔ اس فلم کی موسیقی حسن لطیف نے ترتیب دی تھی جب کہ نغمات تنویر نقوی نے اور کہانی عرش لکھنوی نے تحریر کی تھی۔
اس فلم کو اس فلم میں شامل ایک نعت ’’شاہ مدینہ‘ یثرب کے والی‘ سارے...
1980-11-02
4531 Views
استاد حامد حسین خان
٭2 نومبر 1980ء کو پاکستان کے معروف سارنگی نواز استاد حامد حسین خان کراچی میں وفات پاگئے۔
استاد حامد حسین خان 1905ء کے لگ بھگ مراد آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے آبائو اجداد عرصہ دراز سے ریاست رام پور کے دربار سے وابستہ تھے اس لئے موسیقی کے حلقوں میں یہ خاندان...
1962-11-03
3855 Views
گھونگھٹ
٭3 نومبر 1962ء کو فلم ساز ہدایت کار‘ کہانی نگار اور موسیقار خورشید انور کی یادگار فلم گھونگھٹ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کے نغمے تنویر نقوی نے تحریر کیے تھے جب کہ کاسٹ میں نیر سلطانہ‘ سنتوش‘ نیلو‘ لیلیٰ‘ طالش اور ببو شامل تھے۔ اس فلم نے 1962ء میں چار نگار ایوارڈ...
1971-11-09
8769 Views
خواجہ معین الدین
٭9 نومبر 1971ء کو اردو کے نامور ڈرامہ نگار خواجہ معین الدین انتقال کرگئے۔ خواجہ معین الدین کا تعلق حیدرآباد (دکن) کے ایک زمیندار گھرانے سے تھا جہاں وہ 23 مارچ 1924ء کو پیدا ہوئے۔
خواجہ معین الدین حیدرآباد (دکن) میں تھے تو اکثر ریڈیو دکن سے پروگرام نشر کرتے تھے۔ اس...
1953-11-09
5108 Views
ماسٹر غلام حیدر
٭9 نومبر 1953ء کو پاکستان کے مشہور موسیقار ماسٹر غلام حیدر دنیا سے رخصت ہوئے۔
ماسٹر غلام حیدر 1906ء میں حیدرآباد (سندھ) میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا ہی سے انہیں ہارمونیم بجانے سے بڑی دلچسپی تھی۔ اسی دلچسپی کے باعث وہ لاہور کے ایک تھیٹر سے وابستہ ہوگئے۔ اس وابستگی کے...
1984-11-14
9835 Views
اقبال حسن
٭یہ 14 نومبر 1984ء کی بات ہے کہ پاکستانی فلمی صنعت کے دو مایہ ناز اداکار اقبال حسن اور اسلم پرویز، حیدر چوہدری کی فلم جھورا کی عکس بندی کے بعد فیروز پور روڈ، لاہور سے اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے کہ ان کی کار کا ایک ویگن سے تصادم ہوگیا۔ اس تصادم کے نتیجے میں اقبال حسن...
1910-11-15
6086 Views
فیروز نظامی
٭15 نومبر پاکستان کے نامور موسیقار فیروز نظامی کی تاریخ پیدائش بھی ہے اور تاریخ وفات بھی۔
فیروز نظامی 15 نومبر 1910ء کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے ان کا تعلق لاہور کے ایک فن کار گھرانے سے تھا۔ اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا ساتھ ساتھ ہی اپنے گھرانے کے مشہور استاد...
2007-11-17
6689 Views
شفیع محمد شاہ
٭17 نومبر 2007ء کو پاکستان ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار شفیع محمد شاہ کراچی میں وفات پاگئے۔
شفیع محمد شاہ 1948ء میں کنڈیارو میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور ایگری کلچر بنک میں ملازمت سے عملی...
1975-11-18
5619 Views
علی بخش ظہور
٭18 نومبر 1975ء کو پاکستان کے نامور غزل گائیک علی بخش ظہور کا انتقال ہوا۔
علی بخش ظہور 11مئی 1905ء کو پیدا ہوئے تھے ۔ابتدا میں وہ استاد برکت علی گوٹے والے کے شاگرد تھے بعد میں استاد عاشق علی خان سے اکتساب فن کرتے رہے۔ وہ قیام پاکستان سے پہلے سے ریڈیو کے پروگراموں میں...
1994-11-18
5900 Views
ایم کلیم
٭18 نومبر 1994ء کو پاکستان کے معروف گلوکار ایم کلیم کینیڈا میں انتقال کرگئے اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔
ایم کلیم کا اصل نام حفیظ اللہ تھا اور وہ 1924ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو سے بطور ٹیکنیشن ملازمت کا آغاز کیا اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان سے...
2004-11-19
3226 Views
استاد واحد حسین
٭19 نومبر 2004ء کو خورجہ گھرانے کے نامور موسیقار استاد واحد حسین خان صاحب وفات پاگئے۔
استاد واحد حسین خان صاحب 1923ء میں دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد استاد الطاف حسین خان صاحب نے، جو خود بھی اپنے زمانے کے مشہور موسیقار تھے، انہیں موسیقی کی اعلیٰ تربیت دی۔...
1980-11-10
5394 Views
مصری خان جمالی
٭10 نومبر 1980ء کو پاکستان کے نامور الغوزہ نواز مصری خان جمالی کراچی میں وفات پاگئے۔
مصری خان جمالی 1921ء میں روجھان جمالی، جیکب آباد (سندھ) میں پیدا ہوئے تھے بعدازاں وہ نواب شاہ آگئے جہاں انہوں نے آلات موسیقی بنانے کا کاروبار شروع کیا۔ نوجوانی ہی میں انہوں نے...
1984-11-21
7084 Views
اسلم پرویز
٭21 نومبر 1984ء کو پاکستان کے مشہور فلمی اداکار اسلم پرویز ایک ہفتہ تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
14 نومبر 1984ء کو اسلم پرویز اداکار اقبال حسن کے ساتھ ہدایت کار حیدر چوہدری کی فلم جھورا کی عکس بندی کے بعد فیروز پور روڈ، لاہور سے...
1981-11-23
3442 Views
استاد فتح علی خان
٭23 نومبر 1981ء کو پاکستان کے نامور ستار نواز، استاد فتح علی خان راولپنڈی میں وفات پاگئے۔
استاد فتح علی خان کا تعلق موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔ وہ 1911ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے۔ 5 سال کی عمر میں انہوں نے ستار بجانا شروع کیا اور اپنے تایا، استاد محبوب علی خان...
1983-11-23
6318 Views
وحید مراد
٭آج پاکستان کے نامور فلمی اداکار وحید مراد کی برسی ہے۔
وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کوکراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی تعلیمی مدارج بھی کراچی میں مکمل کئے اور جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ 1960ء میں انہوں نے اپنا ذاتی فلم ساز ادارہ فلم آرٹس...
1961-11-24
2458 Views
غالب
٭24 نومبر 1961ء کو ملکہ ترنم نور جہاں کی بہ حیثیت اداکارہ آخری فلم غالب ریلیز ہوئی۔ فلم غالب کے فلم ساز اور ہدایت کار سید عطاء اللہ شاہ ہاشمی تھے، اس کی موسیقی تصدق حسین نے ترتیب دی تھی اور مکالمے شورش کاشمیری نے تحریر کیے تھے ۔اس فلم میں مرزا غالب کا کردار اداکار سدھیر نے...
1995-11-25
3243 Views
فرید احمد
٭25 نومبر 1993ء کو پاکستان کے نامور فلمی ہدایت کار فرید احمد دنیا سے رخصت ہوئے۔
فرید احمد نامور ہدایت کارڈبلیو زیڈ احمد کے صاحبزادے تھے جبکہ ان کی والدہ سر غلام حسین ہدایت اللہ کی صاحبزادی تھیں۔
فرید احمد نے امریکا سے فلمی ڈائریکشن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔...
1983-11-25
6594 Views
سلیم رضا
٭25 نومبر 1983ء کو پاکستان کے نامور فلمی گلوکار سلیم رضا کینیڈا میں انتقال کر گئے۔
سلیم رضا 4مارچ 1932ء کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور میں قیام پذیر ہوئے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانا شروع کیا۔ فلم نوکر سے ان کے...
2009-11-30
4151 Views
استاد شرافت علی خان
٭30 نومبر 2009ء کو شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مشہور موسیقار اور گلوکار استاد شرافت علی خان لاہور میں وفات پاگئے۔
استاد شرافت علی خان 1955ء میں ملتان میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ نامور موسیقار استاد سلامت علی خان کے فرزند اور شفقت سلامت علی خان کے بڑے...
1982-12-05
4978 Views
روشن آرا بیگم
٭5 دسمبر 1982ء کو کلاسیکی موسیقی کی نامور گائیکہ ملکہ موسیقی روشن آرا بیگم وفات پاگئیں۔
روشن آرا بیگم کا اصل نام وحید النسا بیگم تھا، وہ 1915ء میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں ان کا تعلق ایک موسیقی دان گھرانے سے تھا چنانچہ موسیقی سے ان کا لگائو فطری تھا۔ ابتدائی مشق ان کی...
1983-12-06
21134 Views
نجمہ محبوب
٭6 دسمبر 1983ء کو پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ نجمہ محبوب، پنجابی فلم رکشہ ڈرائیور کی شوٹنگ کے دوران ایک بچے کو بچاتی ہوئی چلتن ایکسپریس سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئیں۔
نجمہ محبوب 1949ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئی تھیں۔ ابتدا میں اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ پھر 1969ء میں...
2000-12-06
4221 Views
عزیز میاں قوال
٭6 دسمبر 2000ء کو پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں ایران کے شہر تہران میں وفات پاگئے۔
عزیز میاں 27 جولائی 1942ء کو یوپی کے شہر بلند شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ قوالی گانے میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے تھے۔ ان کی مشہور قوالیوں میں ، میں شرابی، تیری صورت نگاہوں میں اور...
1975-12-08
5356 Views
مشیر کاظمی
٭8 دسمبر 1975ء کو پاکستان کی فلمی صنعت کے نامور نغمہ نگار مشیر کاظمی دنیا سے رخصت ہوئے۔
مشیر کاظمی 1915ء میں بنوڑ ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے فلموں میں نغمہ نگاری کا آغاز فلم دوپٹہ سے کیا جس کی موسیقی فیروز نظامی نے ترتیب دی تھی۔ یہ پاکستان کی پہلی اردو فلم...
1994-12-08
7615 Views
سلطان خان
٭8 دسمبر 1994ء کو پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار سلطان خان کو بعض نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنادیا۔
سلطان خان نے اپنے کیریئر میں بہت سے ڈراموں میں کام کیا جن میں تعبیر، چٹان، انا، برزخ، لاتوں کے بھوت اور روزی کے علاوہ بی بی سی کا ڈرامہ Ammuculated Conception شامل ہیں۔...
1964-12-11
3644 Views
ہیرا اور پتھر
٭11 دسمبر 1964ء کو وحید مراد کے فلم ساز ادارے فلم آرٹس کی پہلی فلم ہیرا اور پتھر ریلیز ہوئی۔
ہیرا اور پتھر کے ہدایت کار پرویز ملک‘ موسیقار سہیل رعنا‘ کہانی نگار اقبال حسین رضوی اور نغمہ نگار مسرور انور اور موج لکھنوی تھے۔ جب کہ فلم کے اداکاروں میں وحید...
2007-12-12
4834 Views
الیاس کاشمیری
٭12 دسمبر 2007ء کو پاکستانی فلمی صنعت کے مشہور اداکار الیاس کاشمیری لاہور میں وفات پاگئے۔
الیاس کاشمیری 25 دسمبر 1925 کو لاہور میںپیدا ہوئے تھے۔ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا چنانچہ جب انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ہوا تھا انہوں نے بمبئی کا رخ کیا۔ بمبئی میں...
1974-12-13
2897 Views
دھماکھ
13دسمبر 1974ء کو پاکستان کی فلمی دنیا کی ایک ایسی فلم ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر تو بری طرح ناکام ہوئی مگر بعض حوالوں سے اسے ایک یادگار فلم قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ فلم’’دھماکہ‘‘ تھی جسے اردو کے معروف اور مقبول ناول نگار ابن صفی مرحوم کی ’’عمران...
2005-12-19
12783 Views
عذرا شیروانی
٭19 دسمبر 2005ء کو پاکستان ٹیلی وژن کی مایہ ناز اداکارہ عذرا شیروانی امریکا میں وفات پاگئیں۔ جہاں وہ ایک طویل عرصے سے اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں۔
عذرا شیروانی نے بے شمار ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے مگر انکل عرفی اور تنہائیاں میں...
2008-12-22
3262 Views
قدیر غوری
٭22 دسمبر 2008ء کو پاکستان کے مشہور فلمی ہدایت کار قدیر غوری وفات پاگئے۔
قدیر غوری 4 مئی 1924ء کو گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے استاد فیاض خان سے موسیقی اور منشی دل سے ہدایت کاری کی تربیت حاصل کی۔ 1955ء میں انہوں نے فلم بھوانی جنکشن میں امریکی ہدایت کار جارج ککر کے...