1961-11-24
2570 Views
فلم ’’غالب‘‘ ریلیز ہوئی
غالب
٭24 نومبر 1961ء کو ملکہ ترنم نور جہاں کی بہ حیثیت اداکارہ آخری فلم غالب ریلیز ہوئی۔ فلم غالب کے فلم ساز اور ہدایت کار سید عطاء اللہ شاہ ہاشمی تھے، اس کی موسیقی تصدق حسین نے ترتیب دی تھی اور مکالمے شورش کاشمیری نے تحریر کیے تھے ۔اس فلم میں مرزا غالب کا کردار اداکار سدھیر نے ادا کیا تھا جبکہ دیگر اداکاروں میں نورجہاں کے علاوہ یاسمین،لیلیٰ، شعلہ، دلجیت اور ساقی شامل تھے۔فلم غالب کے سبھی نغمات بے پناہ مقبول ہوئے خصوصاً اس فلم کا نغمہ ’’مدت ہوئی یار کو مہماں کیے ہوئے‘‘ تو بلاشبہ پاکستانی فلمی موسیقی کا شاہکار قرار دیا جاسکتا ہے۔