2005-12-19
12714 Views
عذرا شیروانی کی وفات
عذرا شیروانی
٭19 دسمبر 2005ء کو پاکستان ٹیلی وژن کی مایہ ناز اداکارہ عذرا شیروانی امریکا میں وفات پاگئیں۔ جہاں وہ ایک طویل عرصے سے اپنے بیٹے کے ساتھ مقیم تھیں۔
عذرا شیروانی نے بے شمار ٹیلی وژن ڈراموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے مگر انکل عرفی اور تنہائیاں میں ان کی یادگار پرفارمنس کو ٹی وی ناظرین کبھی فراموش نہ کرسکیں گے۔ وہ ان اداکارائوں میں شامل تھیں جنہیں مدنظر رکھ کر خصوصی کردار تخلیق کئے جاتے تھے۔ عذرا شیروانی امریکا ہی میں آسودۂ خاک ہیں۔