1970-03-03
2721 Views
انضمام الحق کی پیدائش
انضمام الحق
٭3 مارچ 1970ء کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق کی تاریخ پیدائش ہے۔
ملتان میں پیدا ہونے والے پاکستان کے عظیم کھلاڑی انضمام الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 4 جون 1992ء کو انگلستان کے خلاف کیا تھا۔ وہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے پاکستان کے 124 ویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 120 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 200 اننگز میں 25 سنچریاں اسکور کیں جن میں ایک ٹرپل سنچری، ایک ڈبل سنچری اور 23 سنگل سنچریاں شامل تھیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 46.60 کے اوسط سے 8830 رنز بنائے تھے۔ انضمام الحق ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے 21 مارچ 2007ء کو اور ٹیسٹ کرکٹ سے 12 اکتوبر 2007ء کو ریٹائر ہوئے۔