Death of Afzal Touseef
افضل توصیف کی وفات

افضل توصیف

اردو اور پنجابی کی شاعرہ اور ادیبہ، افضل توصیف 18 مئی 1936ء کو ہوشیار پور (بھارت) میں پیدا ہوئیں۔ تصانیف میں زمیں پر لوٹ آنے کا دن، شہر کے آنسو، سوویت یونین کی آخری آواز، کڑوا سچ، غلام نہ ہوجائے مشرق، شہر کے آنسو، لیبیا سازش کیس، ٹاہلی میرے بچڑے، ہتھ نہ لاکسمبڑے، تہنداناں پنجاب، پنجیواں گھنٹا، من دیاں وستیاں، امن ویلے ملاں گے اور گزرے تھے ہم جہاں سے کے نام شامل ہیں۔
افضل توصیف نے 30 دسمبر 2014ء کو لاہور میں وفات پائی۔ ان کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2009 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
 

UP