2006-12-30
1639 Views
مسلم لیگ کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
30دسمبر2006ء کومسلم لیگ کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آٹھ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں سے ہر ڈاک ٹکٹ کی مالیت چار روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پرتحریک پاکستان کے مختلف ادوار کی نمائندہ تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں ہر تصویر کا کیپشن اور CENTENARY CELEBRATIONS MUSLIM LEAGUE 1906 2006 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔