Death of Fareed Ahmad
فرید احمد کی وفات

فرید احمد

٭25 نومبر 1993ء کو پاکستان کے نامور فلمی ہدایت کار فرید احمد دنیا سے رخصت ہوئے۔
فرید احمد نامور ہدایت کارڈبلیو زیڈ احمد کے صاحبزادے تھے جبکہ ان کی والدہ سر غلام حسین ہدایت اللہ کی صاحبزادی تھیں۔
فرید احمد نے امریکا سے فلمی ڈائریکشن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔ انہوں نے پاکستان کی فلمی دنیا کو جو یادگار فلمیں دیں ان میں جان پہچان، عندلیب، انگارے، بندگی، زیب النساء، سہاگ اور خواب اور زندگی کے نام شامل ہیں۔
فرید احمد اپنی شادیوں کے حوالے سے بھی معروف رہے۔ ان کی پہلی بیوی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد تھیں جبکہ ان کی دوسری شادی شمیم آرا سے ہوئی تھی جو شادی کے محض چند دن بعد بھی ہی علیحدگی پر ختم ہوگئی تھی۔
 

UP