پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
15فروری 2003ء کو پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت چار روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس اکیڈمی کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں GOLDEN JUBILEE 1953-2002 اور PAKISTAN ACADEMY OF SCIENCES کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے فراہم کیا تھا۔






