تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
1975ء میںپاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا ۔ اس سیریز کے سات مختلف سیٹ 1975ء اور1982ء کے دوران جاری ہوئے۔ 1983ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کے چارمزید ڈاک ٹکٹ 15فروری 1983ء کو جاری ہوئے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر پاکستان میں پائی جانے والی چار مختلف تتلیوں کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں ان چاروں تتلیوں کے نام تحریر تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت 40پیسے، 50 پیسے، 60 پیسے اورڈیڑھ روپے تھی۔ یہ ڈاک ٹکٹ میسرز سیکورا سنگاپور (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں طبع ہوئے تھے۔






