15 February
طبی پودے سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1992ء میںپاکستان کے محکمہ ڈاک نے طبی پودوںکے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کا دسواںڈاک ٹکٹ  15 فروری2002ء کو جاری ہواجس پر زوفاکے پودے کی تصویر بنی تھی۔ پانچ روپے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ پر اُردو میں پودینہ اور انگریزی میںHYSSOP (Hyssopus Officinals Linn)   اورMEDICINAL PLANTS OF PAKISTAN کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مسعود الرحمٰن نے تیار کیا تھا۔

UP