1974-04-16
3792 Views
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ائیر چیف مارشل ذوالفقار علی خان
ایر چیف مارشل ذوالفقار علی خان
(سولہ اپریل ۱۹۷۴ء تا بائیس جولائی ۱۹۷۸ء)
ایر چیف مارشل ذوالفقار علی خان پاکستان ایرفورس کے دوسرے چیف آف اسٹاف تھے۔ وہ 10 دسمبر 1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور انھوں نے21 دسمبر 1950 ء کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پی اے ایف اکیڈمی رسال پور سے گریجویشن کرنے والے پہلے ہوا باز تھے جنہیں پاک فضائیہ کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا۔ وہ 16 اپریل 1974ء کو پاکستان فضائیہ کے سربراہ مقرر ہوئے اور 22 جولائی 1978 ءتک اس عہدے پر فائز رہے۔ ایر چیف مارشل ذوالفقار علی خان کا انتقال 8 مارچ 2005ء کو ہوا۔