رفیق خاور کی پیدائش
رفیق خاور
٭15 فروری 1908ء اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، محقق، نقاد، مترجم اور ماہر لسانیات رفیق خاور کی تاریخ پیدائش ہے۔
رفیق خاور کا اصل نام محمد رفیق حسین تھا اور وہ راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی تصانیف میں خاقانیٔ ہند، ابر گہر بار، پدما سے چناب تک، اقبال اور اس کا پیغام اور حرف نشاط آور کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اردو تھیسارس بھی مرتب کیا جو اشاعت پذیر ہوچکا ہے۔ ان کے تراجم کی فہرست بھی بہت طویل ہے۔ وہ کئی زبانوں کے ماہر تھے اور منظوم و منثور تراجم پر یکساں عبور رکھتے تھے۔
رفیق خاور 14مئی 1990ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں پی ای سی ایچ ایس کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔






