1983-12-06
21079 Views
نجمہ محبوب کی وفات
نجمہ محبوب
٭6 دسمبر 1983ء کو پاکستان ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ نجمہ محبوب، پنجابی فلم رکشہ ڈرائیور کی شوٹنگ کے دوران ایک بچے کو بچاتی ہوئی چلتن ایکسپریس سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئیں۔
نجمہ محبوب 1949ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئی تھیں۔ ابتدا میں اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ پھر 1969ء میں یونائیٹڈ پلیرز کے ایک ڈرامے کے ذریعہ ٹیلی وژن پر آئیں۔ لاہور ٹیلی وژن پر ان کا پہلا ڈرامہ ہاتھی دانت تھا اس کے بعد انہوں نے ٹیلی وژن کے متعدد انفرادی ڈراموں اور سیریلیز میں کام کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 79 فلموں میں بھی کام کیا جن میں پہلی فلم خلش اور آخری فلم نازک رشتے تھی جو 1987ء میں ریلیز ہوئی۔