2008-11-06
4940 Views
محمود ہارون
٭6 نومبر 2008ء کو پاکستان کے ممتاز سیاستدان اور صنعت کار محمود ہارون کراچی میں وفات پاگئے۔
محمود ہارون 9 ستمبر 1920ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد سر عبداللہ ہارون تحریک پاکستان کے صف اوّل کے رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں۔ محمود ہارون کو17 برس کی عمر میں...
1981-11-07
3419 Views
سید شمس الحسن
٭7 نومبر 1981ء کو تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن سید شمس الحسن وفات پاگئے اور سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
سید شمس الحسن 1892ء میں بریلی میں پیدا ہوئے تھے۔ 1914ء سے 1947ء تک وہ مسلم لیگ کے آفس سیکریٹری رہے۔ اس دوران انہیں مسلم لیگ کے ترجمان ہفت روزہ منشور اور...
1862-11-07
7741 Views
بہادر شاہ ظفر کی وفات
٭7 نومبر1862ء ہندوستان کے آخری مغل تاج دار بہادر شاہ ظفر کی تاریخ وفات ہے۔
بہادر شاہ ظفر 24 اکتوبر 1775ء کو پیدا ہوئے تھے اور اپنے والد اکبر شاہ ثانی کی وفات کے بعد 29 ستمبر 1837ء کو تخت نشین ہوئے تھے، تاہم اس وقت تک انگریز ہندوستان میں اپنے قدم مضبوطی سے جما...
1924-11-13
10911 Views
بی اماں
٭13 نومبر1924ء کو جدوجہد آزادی کی مشہور خاتون رہنما بی اماں وفات پاگئیں۔
بی اماں کا اصل نام آبادی بیگم اور وہ 1852ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی شادی رام پور کی ایک معزز شخصیت عبدالعلی خان سے ہوئی۔ ان کے صاحبزادگان میں مولانا شوکت علی اور مولانامحمد علی جوہرنے تحریک...
1897-11-16
7202 Views
چوہدری رحمت علی
٭ 16 نومبر 1897ء کو جدوجہد آزادی کے رہنما اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ۔
انہوں نے پہلی مرتبہ 1915ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں بزم شبلی کے افتتاحی اجلاس میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ ہندوستان کے شمالی علاقوں کو...
1957-11-19
9023 Views
سر شاہنواز بھٹو
٭19 نومبر1957ء پاکستان کے ممتاز سیاستدان سر شاہنواز بھٹو کی تاریخ وفات ہے۔
سر شاہنواز بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کے والد اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے دادا تھے۔ شاہنواز بھٹو 1888ء میںپیدا ہوئے تھے۔ ان کی سیاسی زندگی کا آغاز 1920ء میں ہوا جب وہ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بورڈ کے صدر...
1967-11-26
15264 Views
ملک امیر محمد خان
٭26 نومبر 1967ء کو مغربی پاکستان کے سابق گورنر نواب آف کالا باغ‘ ملک امیر محمد خان کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔
نواب آف کالا باغ‘ ایوب خان کی حکومت کے ایک اہم ستون تھے۔ وہ ذاتی زندگی میں ایک ایماندار‘ کھرے اور سادہ مزاج انسان تھے‘ مگر ان کی...
1938-11-28
8521 Views
مولانا شوکت علی
28 نومبر 1938ء کو تحریک آزادی کے عظیم رہنما مولانا شوکت علی نے وفات پائی۔ وہ مولانا محمد علی جوہر کے بڑے بھائی تھے۔
مولانا شوکت علی10 مارچ 1873ء کو رام پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1895ء میں ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کیا اور سرکاری ملازمت اختیار کی تاہم 1913ء...
1786-11-29
10890 Views
سید احمد شہید
٭ برصغیر پاک وہند کے عظیم مجاہد آزادی سید احمد شہید کی تاریخ پیدائش 29نومبر1786ء ہے۔
آپ شاہ عبدالعزیزدہلوی کے شاگرد تھے۔ 1826ء میں آپ نے اعلان کیا کہ سکھوں کی برھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کے باعث مسلمانوں پر جہاد فرض ہو گیا۔ آپ بہت سے مجاہدین کے ہمراہ صوبہ سرحد...
1920-11-30
7340 Views
شیخ الہند مولانا محمود الحسن
٭30 نومبر 1920ء جدوجہد آزادی کے مشہور رہنما شیخ الہند مولانا محمود الحسن کی تاریخ وفات ہے۔
مولانا محمود الحسن 1851ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ دارالعلوم دیوبند کے پہلے طالب علم تھے اور پھر بعدازاں انہیں اس عظیم درس گاہ کا صدر مدرس بننے کا اعزاز بھی حاصل...
1971-12-20
4030 Views
ذوالفقار علی بھٹو
٭20 دسمبر 1971ء کو صبح پونے گیارہ بجے پی آئی اے کا ایک طیارہ اسلام آباد ایر پورٹ پر اترا۔ اس طیارے میں ذوالفقار علی بھٹو وطن واپس پہنچے۔ وہ ایرپورٹ سے سیدھے ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے دو گھنٹے تک یحییٰ خان سے مذاکرات کیے‘ شام ساڑھے چار بجے وہ ایوان صدر سے...
1877-11-02
5635 Views
سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم
٭2 نومبر 1877ء مسلمانوں کے اسماعیلی فرقے کے 48 ویں امام اور تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سلطان محمد شاہ آغا خاں سوم کی تاریخ پیدائش ہے۔
سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم 2 نومبر 1877ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد 18 اگست 1885ء کو...
1939-01-04
3997 Views
مولانامحمد علی جوہر
٭4 جنوری 1931ء جدوجہد آزادی کے عظیم رہنما مولانا محمد علی جوہر کی تاریخ وفات ہے۔
مولانا محمد علی جوہر کا تعلق رامپور سے تھا جہاں وہ 10 دسمبر 1878ء کو پیدا ہوئے تھے۔ 1898ء میں انہوں نے ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کیا، بعدازاں مزید تعلیم اوکسفرڈ سے حاصل کی۔...
1993-01-11
3879 Views
مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ
٭11جنوری 1993ء کو سندھ کے معروف روحانی، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیت مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ کراچی میں وفات پاگئے۔
مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ 16 ستمبر 1919ء کو ہالانو میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ سندھ کے ایک محترم بزرگ حضرت لطف اللہ مخدوم نوح صدیقی...
1963-01-23
5241 Views
محمد علی بوگرا
٭23 جنوری 1963ء کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور اس وقت کے وزیر خارجہ جناب محمد علی بوگرا ڈھاکا میں وفات پاگئے۔
محمد علی بوگرا 10 اکتوبر 1909ء کو بوگرا کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ 1937ء میں وہ بنگال کی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان کی...
2006-01-26
4008 Views
خان عبدالولی خان
٭26 جنوری 2006ء کو پاکستان کے نامور سیاستدان خان عبدالولی خان پشاور میں انتقال کرگئے۔
خان عبدالولی خان 11 جنوری 1917ء کو ضلع چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد خان عبدالغفار خان برصغیر کے عظیم سیاسی رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں۔ خان عبدالولی...
1988-01-20
4179 Views
خان عبدالغفار خان
٭20 جنوری 1988ء کو پاکستان کے نامور سیاستدان خان عبدالغفار خان پشاور میں وفات پاگئے۔
باچا خان جنوری 1890ء میں ہشت نگر کے گائوں اتمان زئی میں پیدا ہوئے تھے۔ پشاور اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے...
1951-02-03
3619 Views
چوہدری رحمت علی
٭3 فروری 1951ء کو لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی نے وفات پائی۔
چوہدری رحمت علی 16 نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 1915ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں بزم شبلی کے افتتاحی اجلاس میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ ہندوستان...
1893-02-06
2705 Views
سرظفر اللہ خان
٭6 فروری 1893ء پاکستان کے نامور ماہر قانون اور سابق وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خان کی تاریخ پیدائش ہے۔
سر ظفر اللہ خان سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان سے پہلے وائسرائے ہند کی مجلس عاملہ کے رکن اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ مقرر ہوئے۔...
1975-02-08
5618 Views
حیات محمد خان شیرپائو
٭8 فروری 1975ء کو پشاور یونیورسٹی میں شعبہ تاریخ کی ایک تقریب میں صوبہ سرحد کے سینئر وزیر حیات محمد خان شیرپائو ایک بم کے دھماکے نتیجے میں ہلاک کردیے گئے۔
حیات محمد شیر پائو‘ وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بااعتماد ساتھی تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی...
1905-02-13
8554 Views
بیگم رعنا لیاقت علی خان
٭ پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت لیاقت علی خان کی بیوہ بیگم رعنا لیاقت علی خان کی تاریخ پیدائش 13 فروری 1905ءہے۔
بیگم رعنا لیاقت علی خان الموڑہ میں پیدا ہوئی تھیں انہوں نے لکھنو یونیورسٹی سے معاشیات اور عمرانیات میں ایم اے کے امتحانات پاس کیے 1933ء...
1916-02-23
7059 Views
ممتاز محمد خان دولتانہ
٭ پاکستان کے نامور سیاستدان میاں ممتاز محمد خان دولتانہ 23 فروری 1916ء کو ضلع ملتان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد میاں احمد یار خان دولتانہ ایک پرانے سیاستدان تھے جو 1920ء سے 1937ء تک مسلسل پنجاب کی قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوتے رہے تھے۔ ان کی وفات کے بعد...
1930-03-15
6687 Views
حنیف رامے
٭ پاکستان کے نامور ادیب، شاعر، مصور، خطاط، دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی تاریخ پیدائش 15 مارچ 1930ء ہے۔
حنیف رامے تحصیل ننکانہ صاحب ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوئے تھے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹرز کرنے کے بعد وہ اپنے خاندانی کاروبار نشر و اشاعت سے منسلک ہوگئے، اسی...
1943-03-20
5199 Views
پیرپگارا ششم
٭20 مارچ 1943ء جدوجہد آزادی کے ایک اہم رہنما پیرپگارا ششم سید صبغت اللہ شاہ راشدی کا یوم شہادت ہے۔
سید صبغت اللہ شاہ راشدی 1909ء میں پیدا ہوئے تھے۔ 12 برس کی عمر میں آپ گدی نشین ہوئے۔ انگریز سامراج سے شدید نفرت آپ کو ورثے میں ملی تھی چنانچہ انگریزوں کا آپ کا وجود...
1981-03-24
3159 Views
جنرل محمد ضیاء الحق
٭24 مارچ 1981ء کو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور صدر جنرل محمد ضیاء الحق نے عبوری آئین کا حکم (The Provisional Constitution Order) جاری کیا جس کے تحت 1977ء کے بعد سے فوجی حکومت کی طرف سے کئے گئے تمام اقدامات کو قانون کے مطابق قرار دے دیا گیا۔ اس حکم کے تحت 1973ء کے آئین کے ڈھانچے...
1896-04-07
9359 Views
بیگم جہاں آراء شاہنواز
٭7 اپریل 1896ء جدوجہد آزادی کی خاتون رہنما اور آل انڈیا مسلم لیگ کی پہلی خاتون رکن، بیگم جہاں آراء شاہنواز کی تاریخ پیدائش ہے۔بیگم جہاں آراء شاہنواز لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد سر میاں محمد شفیع نہ صرف آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں شامل تھے...
1908-04-08
2453 Views
میاں افتخار الدین
٭8 اپریل 1908ء پاکستان کے مشہور سیاست دان اور صحافی میاں افتخار الدین کی تاریخ پیدائش ہے۔
میاں افتخار الدین نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس سے کیا تھا لیکن 1945ء میں وہ آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوگئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد میاں صاحب پنجاب...
1995-04-25
6589 Views
جی ایم سید
٭ سندھ کے ممتاز قوم پرست رہنما جی ایم سید کا اصل نام غلام مرتضیٰ سید تھا اور وہ 17 جنوری 1904ء کو سن کے مقام پر پیدا ہوئے۔ جی ایم سید کا تعلق سندھ کے سادات کے مشہور گھرانے مٹیاری سادات سے تھا۔ ابھی وہ شیرخوار ہی تھے کہ خاندانی تنازع کی بنا پر ان کے والد کو قتل کردیا...
2001-05-02
8941 Views
مولانا عبدالستار خان نیازی
٭ معروف سیاستدان، عالم دین اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عبدالستار خان نیازی یکم اکتوبر 1915ء کو اٹک پنوالا تحصیل عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ عیسیٰ خیل سے میٹرک کرنے کے بعد انہوں نے دینی تعلیم کے حصول کے لئے اشاعت اسلام...
1907-05-14
19624 Views
فیلڈ مارشل محمد ایوب خان
وہ اپنی ذاتی یاداشتوں کے مطابق نومبر 1905ء میں اور سرکاری ریکارڈ کے مطابق 14 مئی 1907ء کو ضلع ہزارہ کے گائوں ریحانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1922ء میں میٹرک کرنے کے بعد علیگڑھ چلے گئے۔ وہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد رائل ملٹری کالج سینڈ ہرسٹ (انگلستان) سے فوجی...