Death of Moulana Shoukat Ali
مولانا شوکت علی کی وفات

مولانا شوکت علی

28 نومبر 1938ء کو تحریک آزادی کے عظیم رہنما مولانا شوکت علی نے وفات پائی۔ وہ مولانا محمد علی جوہر کے بڑے بھائی تھے۔
مولانا شوکت علی10 مارچ 1873ء کو رام پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1895ء میں ایم اے او کالج علی گڑھ سے گریجویشن کیا اور سرکاری ملازمت اختیار کی تاہم 1913ء میں یہ ملازمت ترک کرکے انجمن خدام کعبہ کی بنیاد رکھی اور اپنی سیاسی سرگرمیوں کے باعث پہلی عالمی جنگ کے دوران قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ 1919ء میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی مولانا محمد علی جوہر کے ساتھ تحریک خلافت کی بنیاد ڈالی۔ اسی دوران انہوں نے گاندھی جی کے ساتھ ہندو مسلم اتحاد کی ایک نئی تاریخ رقم کی، تاہم جلد ہی انہوں نے گاندھی کی حمایت سے دستبرداری اختیار کی اور مسلم لیگ کی پالیسیوں کی حمایت کرنے لگے۔ 1931ء میں مولانا محمد علی جوہر کی وفات کے بعد آپ سیاست میں اتنے فعال نہ رہے جتنے پہلے تھے تاہم 1937ء میں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 28 نومبر 1938ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ دہلی میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP