1979-08-14
3562 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مرید بلیدی
مرید بلیدی
پاکستان کے مشہور لوک فنکار مرید بلیدی 1926ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے ۔ ان کا شمار بلوچستان کے مشہور سازندوں اور گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1979ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ مرید بلیدی 9 فروری 1986ء کو طویل علالت کے بعد کندھ کوٹ کے قریب انتقال کرگئے۔