شہنشاہ ایران کی رسم تاج پوشی پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

26 اکتوبر 1967ء کو شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی رسم تاج پوشی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 50 پیسے مالیت کا ایک خوبصورت ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے سلیم غوری نے بنایا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی اور ملکہ فرح دیبا کی تصویر بنی ہوئی تھی اور فارسی میں ’’یادبود جشن فرخندہ تاجگذاری محمد رضا پہلوی آریا مہر شا ہنشاہ ایران و علیا حضرت فرح پہلوی شہبانوی ایران‘‘ کے الفاظ تحریر تھے۔
یہ پاکستان کے پہلے ڈاک ٹکٹ تھے جن پر کسی زندہ غیر ملکی شخصیت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔

UP