1969-08-14
2497 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ لیلیٰ ارجمند بانو
لیلیٰ ارجمند بانو
پاکستان کی معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن لیلیٰ ارجمند بانو 5 جنوری 1929 ء کو پیدا ہوئیں۔ ایڈن گرلز اسکول ڈھاکا اور ڈھاکہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ کلاسیکی موسیقی میں ان کے استاد ، استاد گل محمد خان تھے۔ وہ نذرل گیتی، رابندر سنگیت اور غزل گانے پر عبور رکھتی تھیں۔ وہ ڈھاکہ کے ریڈیو اسٹیشن سے اس کے قیام کے دن سے وابستہ تھیں۔ 1968 ء میں انھوں نے شہنشاہ ایران کے ہاتھوں کورونیشن میڈل حاصل کیا۔ 14 اگست 1969 ء کو انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کرکردگی عطا کیا۔ 1977 ء سے 1986ء تک وہ ڈھاکہ میوزک کالج سے بطور پرنسپل وابستہ رہیں۔ 10 فروری 1995ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔