1979-03-23
2969 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ کشور سلطان
کشور سلطان
پشتو کی معروف لوک فن کارہ کشور سلطان کا تعلق پار ہوتی مردان سے ہے۔ ان سے قبل ان کے خاندان میں مہرالنسا، چشتی چمن جان اور صبر النسا نامی گلوکارائیں موسیقی کے شعبے سے وابستہ رہ چکی تھیں۔ کشور سلطان نے موسیقی کی تعلیم فرح شیر شمع، صحبت خان بابا اور رفیق شنواری سے حاصل کی۔
1971ء میں کشور سلطان پشاور منتقل ہوگئیں جہاں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کی وساطت سے ان کی شہرت پورے پاکستان میں پھیل گئی اور ان کے گائے ہوے ٹپے اور لوبا گھر گھر سنے جانے لگے۔ بعض پشتو فلم سازوں نے اپنی فلموں میں بھی ان کے گائے ہوئے نغمات شامل کیے۔ 23 مارچ 1979ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔