Khial Muhammad
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ خیال محمد

 خیال محمد

پشتو کے معروف گلوکار 1946ء کو آفریدی قبیلے میں پیدا ہوئے۔ ان کے بھائی سیف الملوک 1960ء کی دہائی کے ایک مقبول گلوکار تھے۔ خیال محمد نے 1958 میں بارہ سال کی عمر سے ریڈیو پر گانا شروع کیا۔ انھوں نے طبلہ اور ہارمونیم بجانے کی تربیت بھی حاصل کی۔ انھوں نے غزل گائیکی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی پشاور اور خیبر پختون خوا کے معروف فن کاروں میں شمار ہونے لگے۔ 1970ء میں فلم ’’درہ خیبر‘‘ سے ا ن کے فلمی کیریئر کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد انھوں نے کئی دوسری پشتو فلموں میں بھی کام کیا اور ان کی شہرت سرحد پار کرکے افغانستان، یورپ اور امریکا تک پہنچ گئی۔ اس زمانے میں وہ پشتو موسیقی کے ایلوس پریسلے کہلاتے تھے۔ 14 اگست 1980ء کو حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ انہیں نیشنل فلم ایوارڈ اور پاکستان ٹیلی وژن کی جانب سے طلائی تمغے سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے ۔

UP