1985-09-02
3183 Views
سرظفر اللہ خان کی وفات
سرظفر اللہ خان
٭2 ستمبر 1985ء کو پاکستان کے نامور ماہر قانون اور سابق وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خان لاہور میں وفات پاگئے اور ربوہ ضلع جھنگ میں آسودۂ خاک ہوئے۔
سر ظفر اللہ خان 6 فروری 1893ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان سے پہلے وائسرائے ہند کی مجلس عاملہ کے رکن اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ مقرر ہوئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی اور جنرل اسمبلی کے صدر اور عالمی عدالت انصاف کے جج کے منصب پر فائز رہے۔ ان کی خودنوشت سوانح عمری تحدیث نعمت کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔