Death of Ahmad Rushdi
احمد رشدی کی وفات

احمد رشدی

٭11 اپریل 1983ء کو پاکستان کے نامور گلوکار احمد رشدی دنیا سے رخصت ہوئے۔
احمد رشدی 1935ء میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بھارت میں بننے والی فلم عبرت میں اپنی گائیکی کا جادو جگایا۔ 1954ء میں وہ پاکستان آگئے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے بندر روڈ سے کیماڑی جیسے مقبول نغمے سے اپنے ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔ پاکستان میں احمد رشدی کی بطور پس پردہ گلوکار پہلی فلم کارنامہ تھی تاہم اس کی ریلیز سے پہلے ان کی ایک اور فلم انوکھی ریلیز ہوگئی۔اس کے بعد انہوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے مجموعی طور پر951فلمی نغمات ریکارڈ کروائے جن میں اردو نغمات کی تعداد 812 تھی۔ انہیں سب سے زیادہ مقبولیت ان نغمات سے ملی جو انہوں نے وحید مراد کے لئے ریکارڈ کروائے تھے۔انہوں نے اپنی گائیکی پر لاتعداد ایوارڈز حاصل کئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں ان کی وفات کے20 برس بعد14اگست 2003ء کو ستارۂ امتیازعطا کیا تھا۔
 

UP