Death of Ghulam Farid Sabari Qawal
حاجی غلام فرید صابری قوال کی وفات

حاجی غلام فرید صابری قوال

٭5 اپریل 1994ء کو پاکستان کے نامور قوال حاجی غلام فرید صابری کراچی میں وفات پاگئے۔
حاجی غلام فرید صابری 1924ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے چھوٹے بھائی حاجی مقبول احمد صابری کے ساتھ قوالی گاتے تھے، ان کی مشہور قوالیوں میں تاجدار حرم ہو نگاہ کرم، من کنتُ مولا،میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا، بھردو جھولی مری یامحمدشامل ہیں۔ وہ کراچی میں پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

UP