1960-12-24
2303 Views
لاہور میں تیسری قومی اسکائوٹ جمبوری کا انعقاد
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
24 دسمبر 1960ء سے 31 دسمبر 1960ء تک لاہور میں پاکستانی اسکاوٹوں کی تیسری جمبوری منعقد ہوئی۔اس جمبوری میں پانچ ہزار سے زیادہ اسکاوٹوں نے حصہ لیا جن کا تعلق امریکا، برطانیہ، جاپان، فلپینز، افریقہ، ایران، سیلون، جرمنی، کمبوڈیا اور ملایا سے تھا۔
تقریبات کا افتتاح صدر پاکستان اور پاکستان کے چیف اسکائوٹ فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے کیا۔ اس تقریب میں اسکائوٹ تنظیم کے بانی لارڈ بیڈن پاول کی اہلیہ اور ورلڈ چیف گائیڈلیڈن بیڈن پاول نے بھی بطور خاص شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی 2 آنہ مالیت کا ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر لاہور کی مشہور زمزمہ توپ کی تصویر بنی ہوئی تھی۔