1987-10-21
3577 Views
جان شیر خان عالمی اسکواش چیمپیئن بنے
جان شیر خان
٭21اکتوبر 1987ء کو برمنگھم میں پاکستان کے کھلاڑی جان شیر خان نے آسٹریلیا کے کرس ڈٹمار کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اسکواش کی عالمی چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان سے پہلے پاکستان کے جہانگیر خان یہ اعزاز پانچ مرتبہ جیت چکے تھے۔ جان شیر خان نے اپنی فتوحات کا یہ سلسلہ اس کے بعد بھی جاری رکھا اور اسکواش کی یہ عالمی چیمپیئن شپ آٹھ مرتبہ اور برٹش اوپن اسکواش چیمپیئن شپ چھ مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔