1996-11-03
4256 Views
ثقلین مشتاق
٭3 نومبر 1996ء کو پاکستان کے اسپنر بائولر ثقلین مشتاق نے پشاور میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں گرانٹ فلاور، جان رینی اور اینڈریو وٹل کو تین مسلسل گیندوں پر آئوٹ کرکے ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ دنیا کے پہلے اسپنر تھے جنہوں نے ایک...
1971-11-16
3519 Views
وقار یونس
٭16 نومبر 1971ء کو پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر وقار یونس بورے والا ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے۔
ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 15 نومبر 1989ء کو بھارت کے خلاف ہوا۔ اس کے چھ ماہ کے اندر اندر وہ سب سے زیادہ خوف اور دہشت پھیلانے والے فاسٹ بائولر بن گئے۔ وسیم اکرم کے ساتھ ان کی جوڑی...
1989-11-15
3637 Views
وقار یونس
٭15نومبر 1989ء کو کراچی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا۔ یہ میچ یوں تو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تاہم اس حوالے سے ایک یادگار حیثیت اختیار کرگیا کہ اس میچ میں پاکستان کے عظیم بائولر وقار یونس اور بھارت کے بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے ٹیسٹ...
1978-11-17
3248 Views
ہاکی ٹورنامنٹ
٭یہ مارچ 1978ء کی بات ہے جب بیونس آئرس میں منعقد ہونے والی ہاکی کے عالمی کپ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر ایر مارشل (ریٹائرڈ) نور خان نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو ہاکی کا ایسا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی تجویز پیش کی جو ہر سال منعقد ہوتا رہے اور جس...
1943-11-22
3593 Views
مشتاق محمد
٭22 نومبر1943ء پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر مشتاق محمد کی تاریخ پیدائش ہے۔
مشتاق محمد جونا گڑھ(بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے دو بڑے بھائی وزیر محمد اور حنیف محمد اور ایک چھوٹے بھائی صادق محمد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ مشتاق محمد نے اپنا پہلا...
1952-11-25
10396 Views
عمران خان
٭25نومبر 1952 کو پاکستان کے مشہور کرکٹر اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی تاریخ پیدائش ہے۔
عمران خان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز1971ء میں برطانیہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے ہوا تھا، تاہم انہیں خود کو منوانے میں مزید 6 سال لگے۔ جنوری 1977ء میں سڈنی ٹیسٹ میں ان کی...
2009-11-26
3874 Views
عمر اکمل
٭26 نومبر 2009ء کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈینیڈن کے مقام پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے 129 رنز اسکور کرکے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے گیارہویں ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ عمر اکمل سے قبل یہ اعزاز حاصل...
1979-11-28
3743 Views
طورسم خان
٭28 نومبر 1979ء کو اسکواش کے مشہور پاکستانی کھلاڑی طورسم خان آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں آسٹریلین اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کا ایک میچ کھیلتے ہوئے دل کا شدید دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ یہ اسکواش کی تاریخ کا پہلا واقعہ تھا جب کوئی کھلاڑی کھیل کے دوران اسکواش کورٹ...
1981-11-29
3648 Views
جہانگیر خان
٭ پاکستان کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے 29نومبر 1981ء کو اسکواش کا ورلڈ اوپن ٹورنامنٹ جیت کر کامیابیوں اور کامرانیوں کے اس سفر کا آغاز کیا جس کی کوئی نظیر یا مثال سکواش کی دنیا میں تو کجا کھیلوں کی دنیا میں بھی دور دور تک نہیں ملتی۔ جہانگیر خان نے اپریل 1981ء میں برٹش...
1994-12-04
3156 Views
ہاکی عالمی کپ
٭4 دسمبر 1994ء کو پاکستان نے سڈنی میں منعقد ہونے والے ہاکی کے آٹھویں عالمی کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ہالینڈ کو پینلٹی اسٹروکس کی بنیاد پر شکست دی کر ہاکی کا عالمی کپ چوتھی مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پاکستان نے یہ اعزاز 1971ء، 1978ء اور 1982ء میں حاصل...
1959-12-07
4289 Views
سلیم یوسف
٭7 دسمبر 1959ء پاکستان کے معروف کرکٹر سلیم یوسف کی تاریخ پیدائش ہے۔
سلیم یوسف کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز5 مارچ 1982ء کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ سے کیا۔ سلیم یوسف پاکستانی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر کی...
1982-12-11
2565 Views
ظہیر عباس
٭ظہیر عباس پاکستان کے ان مایۂ ناز بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جن کا ہر اسٹروک قابل دید ہوا کرتا تھا۔ وہ اپنے اسٹائل اور زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی بنا پر ایشائی بریڈمین اور رنز بنانے کی مشین کہلاتے تھے۔ کرکٹ کے شائقین آج بھی ان کے کھیلنے کے انداز کو نہیں بھولے۔
11...
1977-12-15
2839 Views
مدثر نذر
٭15 دسمبر 1977ء کو پاکستان کے مدثر نذر نے انگلستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی سنچری 557 منٹ میں مکمل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی سوسالہ تاریخ کی سست ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ مدثر نذر اس اننگز میں حسب روایت بطور اوپنر کھیلنے کے لئے آئے تھے، پہلے دن کے اختتام پر...
1935-12-20
3668 Views
خالد عباد اللہ
٭20 دسمبر 1935ء پاکستان کے ایک ٹیسٹ کرکٹر خالد عباداللہ کی تاریخ پیدائش ہے۔
خالد عبداللہ لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 253 رنز اسکور کیے ، تاہم اس مختصر سے ٹیسٹ کیریئر کے باوجود پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی...
1934-12-21
2622 Views
حنیف محمد
٭21 دسمبر 1934ء پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کی تاریخ پیدائش ہے۔
حنیف محمد جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پاکستان کی اس پہلی کرکٹ ٹیم کے رکن تھے جس نے اکتوبر 1952ء میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔ حنیف محمد 1969ء تک ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں فعال رہے اس دوران...
1980-12-28
2305 Views
امیر الٰہی
٭28 دسمبر 1980ء کو پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر امیر الٰہی کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ قیام پاکستان کے بعد وفات پانے والے پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر تھے۔ امیر الٰہی نے مجموعی طور پر 6 ٹیسٹ میچ کھیلے ان ٹیسٹ میچوں میں سے پہلا ٹیسٹ میچ انہوں نے بھارت کی طرف سے اور بقیہ پانچ...
1941-12-28
2658 Views
انتخاب عالم
٭28 دسمبر 1941ء پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم کی تاریخ پیدائش ہے۔
انتخاب عالم نے اپنا پہلا ٹیسٹ 5 دسمبر 1959ء کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا اور انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعزاز جس کھلاڑی کو آئوٹ...
1976-12-29
2286 Views
ثقلین مشتاق
٭29 دسمبر 1976ء پاکستان کے مشہور اسپن بائولر ثقلین مشتاق کی تاریخ پیدائش ہے۔
ثقلین مشتاق لاہور میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 8 ستمبر 1995ء کو اور ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 29 ستمبر 1995ء کو کیا تھا۔یہ دونوں میچ انہوں نے سری لنکا کے...
1925-12-30
6021 Views
یونس پہلوان
٭30 دسمبر 1925ء مشہور پہلوان یونس پہلوان کی تاریخ پیدائش ہے۔
یونس پہلوان، رستم ہند رحیم پہلوان سلطانی والا کے شاگرد تھے۔ وہ گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پہلا دنگل 1941ء میں لڑا اور فیض گوجرانوالیہ اور یکہ پہلوان کو یکے بعد دیگرے شکست دی، اگلے برس انہوں نے...
1989-11-01
2249 Views
نہرو کپ
٭15 اکتوبر 1989ء سے یکم نومبر 1989ء کے دوران بھارت میں نہرو کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں 6 ملکوں (آسٹریلیا، انگلستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بھارت اور پاکستان)کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 11 میچز کھیلے جن میں سے 9 میں اسے...
1955-01-01
2175 Views
پہلا ٹیسٹ میچ
٭جنوری 1955ء سے مارچ 1955ء کے دوران بھارت کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سیریز میں بھارت کی قیادت ونومنکڈ نے اور پاکستان کی قیادت عبدالحفیظ کاردار نے کی۔
اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم سے 4 جنوری...
1928-01-05
2785 Views
امتیاز احمد
٭5 جنوری 1928ء پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر امتیاز احمد کی تاریخ پیدائش ہے۔
امتیاز احمد لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1952ء میں بھارت کے خلاف کیا اور مجموعی طور پر 41 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے تین سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور...
2006-01-06
3662 Views
روشن خان
٭ 6جنوری2006ء کو سکواش کے کھلاڑی روشن خان کراچی میں وفات پا گئے اور فوجی قبرستان میں آسودئہ خاک ہوئے۔ روشن خان 1927ء کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1954ء اور 1955ء میں وہ برٹش اوپن کے سیمی فائنل تک اور 1956ء میں فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے مگر وہاں اپنے ہم وطن ہاشم خان کے...
2008-01-10
4668 Views
نمیرہ سلیم
٭10 جنوری 2008ء کو جنوبی فرانس میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ مہم جو خاتون نمیرہ سلیم نے قطب جنوبی پر قدم رکھا اور وہاں پہلی مرتبہ پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ پرچم انہیں 24 دسمبر 2007ء کو پاکستان کے نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو نے دیا تھا۔...
1982-01-13
3714 Views
کامران اکمل
٭13 جنوری 1982ء پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی تاریخ پیدائش ہے، وہ لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
کامران اکمل نے اپنا پہلا ٹیسٹ 2002-03ء میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔ 10 نومبر 2010ء تک وہ 53 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے تھے جس میں انہوں نے 6...
1948-12-01
2607 Views
سرفراز نواز
٭یکم دسمبر 1948ء پاکستان کے مشہور فاسٹ بائولر سرفراز نواز کی تاریخ پیدائش ہے۔
سرفراز نواز لاہور میں پیدا ہوئے اور ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز6 مارچ 1969ء کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلستان کے خلاف ہوا۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 55 ٹیسٹ میچوں میں...
1981-01-16
3284 Views
علی اقتدار شاہ دارا
٭16 جنوری 1981ء کو پاکستان کے ہاکی کے نامور کھلاڑی علی اقتدار شاہ دارا کراچی میں وفات پاگئے۔
علی اقتدار شاہ دارا یکم اپریل 1915ء کو لائل پور (موجودہ نام: فیصل آباد) میں پیدا ہوئے تھے۔ 1936ء کے برلن اولمپکس میں انہوں نے غیر منقسم ہندوستان کی نمائندگی کی اور فائنل...
1942-01-17
3867 Views
باکسر محمد علی
٭17 جنوری 1942ء دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کی تاریخ پیدائش ہے۔
محمد علی کا اصل نام کیسیس کلے تھا۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ سونی لسٹن کو شکست دے کر عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوگئے تو وہ اسلام قبول کرلیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور 1964ء...
1984-01-19
2895 Views
حبیب الرحمن
٭19 جنوری 1984ء کو ہاکی کے مشہور کھلاڑی حبیب الرحمن کراچی میں وفات پاگئے۔
حبیب الرحمن 10 اگست 1925ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔ انتہائی کم عمری میں ان کا کھیل دیکھ کر عظیم کھلاڑی دھیان سنگھ نے ان کی تعریف کی تھی اور ان کے روشن مستقبل کی پیش گوئی کی تھی۔
حبیب الرحمن نے...
2001-01-19
3943 Views
مبارک شاہ
٭19 جنوری 2001ء کو پاکستان کے مشہور ایتھلیٹ مبارک شاہ راولپنڈی میں وفات پاگئے اور راولپنڈی ہی میں آسودۂ خاک ہوئے۔
مبارک شاہ 1931ء میں میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق پاکستان کے بری فوج سے تھا اور وہ آنریری کیپٹن کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ 1958ء میں ٹوکیو میں...