Pakistan won Nehru Cup
پاکستان نے نہرو کپ جیتا

نہرو کپ

٭15 اکتوبر 1989ء سے یکم نومبر 1989ء کے دوران بھارت میں نہرو کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں 6 ملکوں (آسٹریلیا، انگلستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بھارت اور پاکستان)کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 11 میچز کھیلے جن میں سے 9 میں اسے کامیابی حاصل ہوئی۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلستان کو شکست دے کر یکم نومبر 1989ء کو ایڈن گارڈن کلکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز میں 273 رنز اسکور کئے تھے۔ جب اس میچ میں آخری دو گیندیں بچی تھیں تو پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے ان 2گیندوں پر 3رنز بنانے تھے مگروسیم اکرم نے ایک خوب صورت چھکا لگا کر یہ ہدف پورا کرلیا اور یوں پاکستان نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
اس میچ میں عمران خان کو مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل ہوا جنہوں نے اس میچ میں 47 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا اور 55 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی۔
 

UP