یونس پہلوان
٭30 دسمبر 1925ء مشہور پہلوان یونس پہلوان کی تاریخ پیدائش ہے۔
یونس پہلوان، رستم ہند رحیم پہلوان سلطانی والا کے شاگرد تھے۔ وہ گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پہلا دنگل 1941ء میں لڑا اور فیض گوجرانوالیہ اور یکہ پہلوان کو یکے بعد دیگرے شکست دی، اگلے برس انہوں نے رستم پنجاب چراغ نائی پہلوان کوہرا کر رستم پنجاب کا خطاب حاصل کیا۔ پھر انہوں نے کیسر پہلوان، ہزارہ سنگھ، گنڈا سنگھ، پورن پہلوان اور کئی دوسرے پہلوانوں کو یکے بعد دیگرے شکست دی۔ 1948ء میں انہوں نے منٹو پارک لاہور میں بھولو پہلوان سے مقابلہ کیا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ 1949ء میں کراچی میں یہ دونوں پہلوان ایک مرتبہ پھر نبرد آزما ہوئے مگر اس مرتبہ بھی بھولو پہلوان کا پلہ بھاری رہا اور وہ یونس پہلوان کو شکست دے کر رستم پاکستان بن گئے۔
یونس پہلوان کو وزیراعظم لیاقت علی خان نے ستارۂ پاکستان کا خطاب عطا کیا تھا۔ ان کا انتقال 6جون 1964ء کو 38 برس کی عمر میں ہوا، وہ گوجرانوالہ کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔