1982-01-13
3713 Views
کامران اکمل کی پیدائش
کامران اکمل
٭13 جنوری 1982ء پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر اور وکٹ کیپر کامران اکمل کی تاریخ پیدائش ہے، وہ لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
کامران اکمل نے اپنا پہلا ٹیسٹ 2002-03ء میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔ 10 نومبر 2010ء تک وہ 53 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے تھے جس میں انہوں نے 6 سنچریوں کی مدد سے 2648 رنز اسکور کیے تھے۔ ان ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 84کھلاڑیوں کو کیچ آئوٹ اور 22 کھلاڑیوں کو اسٹمپڈ کیا تھا۔ انہوں نے 123 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی حصہ لیا اور 5 سنچریوں کی مدد سے 2577 رنز اسکور کیے۔ ان ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انہوں نے 124 کھلاڑیوں کو کیچ آئوٹ اور 21 کھلاڑیوں کو اسٹمپڈ کیا تھا۔
(تازہ ترین اعداد و شمار کے لیے cricinfo کی ویب سائٹ ملاحظہ کرلیں)