1964-12-11
3596 Views
فلم ہیرا اور پتھر ریلیز ہوئی
ہیرا اور پتھر
٭11 دسمبر 1964ء کو وحید مراد کے فلم ساز ادارے فلم آرٹس کی پہلی فلم ہیرا اور پتھر ریلیز ہوئی۔
ہیرا اور پتھر کے ہدایت کار پرویز ملک‘ موسیقار سہیل رعنا‘ کہانی نگار اقبال حسین رضوی اور نغمہ نگار مسرور انور اور موج لکھنوی تھے۔ جب کہ فلم کے اداکاروں میں وحید مراد‘ زیبا‘ ادیب،کمال ایرانی‘ ابراہیم نفیس‘ نرالا‘ آغا جان ، غوری ، خورشید کنول،کمو اور نمو شامل تھے۔
ہیرا اور پتھر کا شمار پاکستان کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔ یہ کراچی میں تیار ہونے والی پہلی فلم تھی جس نے گولڈن جوبلی منانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس فلم میں وحید مراد نے بہترین اداکار کا اور ایم عقیل خان نے بہترین تدوین کار کا نگار ایوارڈ حاصل کیا تھا۔