Century of the Centuries by Zaheer Abbas
ظہیر عباس کی سوویں سنچری

ظہیر عباس

٭ظہیر عباس پاکستان کے ان مایۂ ناز بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جن کا ہر اسٹروک قابل دید ہوا کرتا تھا۔ وہ اپنے اسٹائل اور زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی بنا پر ایشائی بریڈمین اور رنز بنانے کی مشین کہلاتے تھے۔ کرکٹ کے شائقین آج بھی ان کے کھیلنے کے انداز کو نہیں بھولے۔
11 دسمبر 1982ء وہ یادگار دن تھا جب پاکستان کے مایۂ ناز بیٹسمین ظہیر عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی سنچریوں کی سنچری بنائی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان اور ایشیا کے پہلے اور دنیائے کرکٹ کے بیسویں کھلاڑی تھے۔
ظہیر عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میںاپنی پہلی سنچری 1968-69ء میں کراچی کی طرف سے کھیلتے ہوئے مشرقی پاکستان کے خلاف بنائی تھی۔ 1969-70ء میں انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور 1971ء میں انگلستان کے خلاف 274 رنز اسکور کئے۔اس کے بعد ظہیر عباس فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ کرکٹ دونوں میں سنچریوں کا ڈھیر لگاتے رہے۔
11 دسمبر 1982ء کو بھارت کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں ظہیر عباس نے اپنے کیریئر کی سوویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔ اس اننگز میں ظہیر عباس نے 215 رنز اسکور کئے تھے۔ اس طرح ظہیر عباس کو نہ صرف یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے اپنی سوویں فرسٹ کلاس سنچری ٹیسٹ میچ میں اسکور کی بلکہ یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہوا کہ ان کی سوویں سنچری ڈبل سنچری تھی۔
 

UP