Birth of Intekhab Alam
انتخاب عالم کی پیدائش

انتخاب عالم

٭28 دسمبر 1941ء پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم کی تاریخ پیدائش ہے۔
انتخاب عالم نے اپنا پہلا ٹیسٹ 5 دسمبر 1959ء کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا اور انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعزاز جس کھلاڑی کو آئوٹ کرکے حاصل کیا تھا اس کا نام کولن میکڈونلڈ تھا۔ انتخاب عالم نے مجموعی طور پر 47ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا۔ ایک سنچری کی مدد سے 1493 رنز اسکور کیے اور مجموعی طور پر 125 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جنہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ انتخاب عالم نے 4 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 4وکٹیں حاصل کیں۔ 25 اکتوبر 2008ء کو انہیں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا۔ وہ آج کل بھی اسی عہدے پر فائز ہیں۔
 

UP