Century of Umar Akmal
ٹیسٹ کرکٹ میں عمر اکمل کی سنچری

عمر اکمل

٭26 نومبر 2009ء کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈینیڈن کے مقام پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے 129 رنز اسکور کرکے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے گیارہویں ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ عمر اکمل سے قبل یہ اعزاز حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں خالد عباد اللہ، جاوید میاں داد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود، یونس خان، توفیق عمر، یاسر حمید اور فواد عالم شامل تھے۔ عمر اکمل، فواد عالم کے بعد پاکستان کے دوسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ کارنامہ بیرون ملک انجام دیا تھا۔

UP