Birth of Khalid Ibad Ullah
خالد عباد اللہ کی پیدائش

خالد عباد اللہ

٭20 دسمبر 1935ء پاکستان کے ایک ٹیسٹ کرکٹر خالد عباداللہ کی تاریخ پیدائش ہے۔
خالد عبداللہ لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 253 رنز اسکور کیے ، تاہم اس مختصر سے ٹیسٹ کیریئر کے باوجود پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ان کا نام اس حوالے سے یادگار ہے کہ وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ خالد عباد اللہ نے جس ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی وہ 24 اکتوبر سے 29 اکتوبر 1964ء کے دوران کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 166 رنز اسکور کیے تھے۔
خالد عباد اللہ کے علاوہ پاکستان کے جو کھلاڑی اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں ان میں جاوید میاں داد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود، یونس خان، توفیق عمر، یاسر حمید، فواد عالم اور عمر اکمل کے نام شامل ہیں۔
 

UP