1998-11-21
1981 Views
محکمہ ڈاک کی سائنٹسٹس آف پاکستان سیریز کا آغاز
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
21نومبر 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا جس کا نام سائنٹسٹس آف پاکستان سیریز رکھا گیا۔ اس سلسلے کا پہلا ڈاک ٹکٹ ڈاکٹر عبدالسلام کی یاد میں جاری کیا گیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ڈاکٹر عبدالسلام کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ دوروپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں SCIENTISTS OF PAKISTAN اور DR. ABDUS SALAM کے الفاظ تحریر تھے۔