First Pakistani Woman Nameera Saleem reached on South Pole
نمیرہ سلیم نے قطب جنوبی پر پاکستان کا پرچم لہرایا

نمیرہ سلیم

٭10 جنوری 2008ء کو جنوبی فرانس میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ مہم جو خاتون نمیرہ سلیم نے قطب جنوبی پر قدم رکھا اور وہاں پہلی مرتبہ پاکستان کا پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ پرچم انہیں 24 دسمبر 2007ء کو پاکستان کے نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو نے دیا تھا۔ نمیرہ سلیم اس سے قبل 21 اپریل 2007ء کو قطب شمالی میں بھی پاکستان کا پرچم لہرا چکی تھیں۔ وہ پرچم انہیں 29 جنوری 2007ء کو صدر جنرل پرویز مشرف نے عطا کیا تھا۔ نمیرہ سلیم پہلی پاکستانی خاتون تھیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ وہ ایک اچھی شاعرہ بھی ہیں۔
 

UP