1975-11-18
5698 Views
علی بخش ظہور کی وفات
علی بخش ظہور
٭18 نومبر 1975ء کو پاکستان کے نامور غزل گائیک علی بخش ظہور کا انتقال ہوا۔
علی بخش ظہور 11مئی 1905ء کو پیدا ہوئے تھے ۔ابتدا میں وہ استاد برکت علی گوٹے والے کے شاگرد تھے بعد میں استاد عاشق علی خان سے اکتساب فن کرتے رہے۔ وہ قیام پاکستان سے پہلے سے ریڈیو کے پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے آئے تھے۔
علی بخش ظہور ٹھمری‘ غزل‘ گیت‘ کافیاں اور سلطان باہو کے ابیات گانے میں بڑی دسترس رکھتے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد کئی فلموں کے نغمات بھی ان کی آواز میں ریکارڈ ہوئے جن میں پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد بھی شامل تھی۔