Death of Aziz Mian Qawaal
عزیز میاں قوال کی وفات

عزیز میاں قوال

٭6 دسمبر 2000ء کو پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں ایران کے شہر تہران میں وفات پاگئے۔
عزیز میاں 27 جولائی 1942ء کو یوپی کے شہر بلند شہر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ قوالی گانے میں اپنا ایک منفرد انداز رکھتے تھے۔ ان کی مشہور قوالیوں میں ، میں شرابی، تیری صورت نگاہوں میں اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
وہ ملتان میں احاطہ مزار بابا ناظر حسین (شہتوتاں والی سرکار) سیتل ماڑی میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP