2006-04-04
4140 Views
نگہت سیما کی وفات
نگہت سیما
٭4 اپریل 2006ء کو ریڈیو، اسٹیج، ٹیلی وژن اور فلم کی مشہور گلوکارہ نگہت سیما طویل علالت کے بعد کراچی میں وفات پاگئیں۔
نگہت سیمااجمیر میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہیں1963ء میں لال محمد اقبال نے فلم چھوٹی بہن کے ذریعے فلمی دنیا سے متعارف کروایا تھا۔لال محمد اقبال کی موسیقی میں فلم آزادی یا موت میں ان کا گایا ہوا نغمات میرا چن ماہی کپتان بھی اپنے زمانے کے مقبول ترین گیتوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس گیت کے بول صہبا اختر نے تحریر کئے تھے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے لئے بھی متعدد نغمات ریکارڈ کروائے۔
نگہت سیما کی شادی مشہور لوک فنکار تاج ملتانی سے ہوئی تھی۔ وہ کراچی میں وادیٔ حسین کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔