2000-03-09
2958 Views
پٹھانے خان کی وفات
پٹھانے خان
٭9 مارچ 2000ء کو پاکستان کے نامور لوک گلوکار پٹھانے خان کوٹ ادو میں وفات پاگئے اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔
پٹھانے خان کا اصل نام غلام محمد تھا اور وہ 1926ء میں تبووالا نزد سنانواں، کوٹ ادو میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا میں وہ نعت اور حمد پڑھا کرتے تھے۔ 16 سال کی عمر میں انہوں نے ملتان کے مشہور گلوکار استاد امیر خان سے موسیقی سیکھنی شروع کی۔ استاد امیر خان نے انہیں لے اور تال سے واقف کروایا۔ پٹھانے خان 10 سال تک مسلسل 12 گھنٹے روزانہ ریاض کرتے رہے اور پھر انہوں نے گائوں گائوں جاکرکافیاں گانے کا سلسلہ شروع کیا۔ رفتہ رفتہ وہ ریڈیو اور ٹیلی وژن پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے لگے اور یوں ان کی شہرت پورے ملک میں پہنچ گئی۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔