2003-03-13
4620 Views
شاہدہ پروین کی وفات
شاہدہ پروین
٭13 مارچ 2003ء کو پاکستان کی نامور کلاسیکی گلوکارہ شاہدہ پروین لاہور میں وفات پا گئیں اور لاہور ہی میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئیں۔
شاہدہ پروین مشہور گلوکارہ زاہدہ پروین کی صاحبزادی تھیں۔ انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنی والدہ کے علاوہ استاد اختر حسین خان، استاد فتح علی خان اور استاد چھوٹے غلام علی خان سے حاصل کی تھی۔شاہدہ پروین بھی اپنی والدہ کی طرح کافی گانے کی ماہر سمجھی جاتی تھیں۔ حکومت پاکستان نے ان کے انتقال کے بعد انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔