1954-08-14
3156 Views
یوم آزادی کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرا
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 اگست1954ء آزادی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں سے چار پر وادی کاغان‘ گلگت‘ بادشاہی مسجد اور مقبرہ جہانگیر کے مناظر اور بقیہ تین پر چائے‘ کپاس اور پٹ سن کی منظر کشی کی گئی تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پہلے ڈاک ٹکٹ تھے جو سیکورٹی پرنٹنگ پریس آف پاکستان میں طبع ہوئے تھے۔