First Regular Series of Tickets
پاکستان کے پہلے عمومی ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14اگست1948ء کو قیام پاکستان کی پہلی سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بیس عمومی ڈاک ٹکٹوں کاایک سیٹ جاری کیا۔ان تمام ڈاک ٹکٹوں کے سائز اور ڈیزائن مختلف تھے اور ان کی قیمتیں ایک پیسے سے پچیس روپے تک تھی۔
ایک، دو اور تین پیسے کے ڈاک ٹکٹ گہرے بادامی، گہرے ارغوانی اور سبز رنگ کے تھے اور ان پر میزان عدل بنی ہوئی تھی۔ ایک آنہ، ڈیڑھ آنہ اور دو آنے کے ٹکٹ گہرے نیلے اور سبز رنگ کے تھے اور ان پرچاند ستارے کا اسلامی نشان بنا ہوا تھا۔
یہ ڈاک ٹکٹ میاں محمود عالم سہروردی نے ڈیزائن کئے تھے۔

UP