1964-03-30
1864 Views
نوبیہ کے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
30 مارچ 1964ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے نوبیہ کے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم کے سلسلے میں دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت 13 پیسے اور 50 پیسے تھی۔ان ڈاک ٹکٹوں کو پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ اشفاق غنی نے ڈیزائن کیا تھا۔
واضح رہے کہ نوبیہ کے آثار قدیمہ مصر میں واقع تھے اور ان آثار کو جن میں ابوسمبل کا مجسمہ سرفہرست تھا، اسوان ڈیم کی تعمیر سے ہونے والی ممکنہ تباہی سے بچانے کے لئے یونیسکو نے عالمگیر پیمانے پر ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔