1952-08-14
2786 Views
سندھ ڈاک کی صدسالہ سالگرہ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 اگست 1952ء کو پاکستان کے محکمۂ ڈاک نے سندھ ڈاک کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر تین آنہ اور بارہ آنہ مالیت کے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوبصورت سیٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سندھ ڈاک کا پہلا ڈاک ٹکٹ بھی بطور یادگار شائع کیا گیا تھا۔
سندھ ڈاک‘ ڈاک کے اس ٹکٹ کا نام تھا جو سو برس پہلے یکم جولائی 1852ء کو کراچی سے جاری ہوا تھا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے زیر اہتمام شائع ہونے والا یہ ڈاک ٹکٹ نہ صرف برصغیر پاک و ہند‘ بلکہ براعظم ایشیا کا بھی پہلا ڈاک ٹکٹ تھا۔
سندھ ڈاک کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ 16 اگست 1952ء کو سیکرٹری مواصلات جناب مسرت حسین زبیری نے گورنر جنرل غلام محمد کی خدمت میں پیش کیا تھا۔