اقوام متحدہ کے قیام کی چالیسویں سالگرہ پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

24 اکتوبر 1985ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اقوام متحدہ کے قیام کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر دو یادگاری ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیاجن کی مالیت ایک روپے اور دو روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر اقوام متحدہ کے صدر دفترکی تصویر بنی تھی اور 40 YEARS OF THE UNITED NATIONS1985  کے الفاظ تحریر تھے اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP