1983-10-24
عالمی یوم خوراک کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
نومبر 1979ء میں عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال 16 اکتوبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم خوراک منایا جایا کرے گا۔ چنانچہ 24 اکتوبر 1983ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس دن کی مناسبت سے تین، تین روپے مالیت کے چار یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر مختلف غذائی اجناس اور مویشیوں اور مچھلیوں کی تصویریں بنی تھیں اور WORLD FOOD DAYکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے ۔یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیے تھے۔






