اقوام متحدہ کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

24اکتوبر 1995ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اقوام متحدہ کے قیام کی پچاسویں سالگرہ  کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیاجن کی مالیت سات روپے تھی۔اس ڈاک ٹکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا گیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر صومالیہ میں متعین پاکستانی فوجی دستے کی عکاسی کی گئی تھی اور اقوام متحدہ اور پاکستان آرمی کے لوگو بنے تھے اور انگریزی میں   50 ANNIVERSARY OF UNITED NATIONSاورMEDICAL AID BY PAKISTAN CONTINGENT IN SOMALIA کے الفاظ تحریر تھے ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان آرمی نے فراہم کیا تھا۔

UP