1948-07-09
3926 Views
پاکستان کے چار اولین ڈاک ٹکٹ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
9جولائی 1948ء کو سردار عبدالرب نشتر کی رہنمائی اور مسرت حسین زبیری کی کوششوں سے پاکستان کے چار اولین ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ جاری ہوا۔
ان ٹکٹوں کی مالیت ڈیڑھ آنہ‘ ڈھائی آنہ‘ تین آنہ اور ایک روپیہ تھی۔ ان میں سے ابتدائی تین ڈاک ٹکٹ‘ جن پر بالترتیب سندھ اسمبلی بلڈنگ‘کراچی ایئر پورٹ اور شاہی قلعہ لاہور کی تصاویر بنی تھیں یہ تصاویر ایکسٹرنل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے فوٹو گرافر آفتاب احمد نے کھینچی تھیں اور یہ ٹکٹ اسی شعبے کے دو آرٹسٹوں رشید الدین اور محمد لطیف نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کیے تھے جب کہ چوتھا ٹکٹ اور اس کے ساتھ شائع ہونے والا فولڈر ملک کے نامور مصور عبدالرحمن چغتائی کی تخلیق تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں اور فولڈرکی ایک قابل ذکر بات یہ بھی تھی کہ ان پر پاکستان کے یوم آزادی کی تاریخ 15 اگست 1947ء شائع کی گئی تھی۔