US $10 BILLION EXPORTS
(پاکستانی برآمدات کی مالیت 10 بلین ڈالر پہنچنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ)
(پاکستانی برآمدات کی مالیت 10 بلین ڈالر پہنچنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ)
2003-10-20



پاکستانی برآمدات کی مالیت 10 بلین ڈالر پہنچنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
20 اکتوبر 2003ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 2002 - 03 کے مالی سال میں پاکستانی برآمدات کی مالیت 10 بلین ڈالر پہنچنے پر 20 یادگاری ڈاک ٹکٹوںکا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پاکستان کی 20 برآمدات کے سامان کی تصاویر بنی تھیں۔ ان یادگاری ڈاک ٹکٹوںمیں سے ہر ایک کی مالیت ایک روپے تھی اوران پر ہر سامان کے کیپشن کے علاوہ US $10 BILLION EXPORTS 2002 - 03 کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوںکا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔